The death toll from Corona continues to rise worldwide, bringing the total to 3307011
کیپشن:   فائل فوٹو
10 جون 2021 (09:23) 2021-06-10

واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد سترہ کروڑ اکیاون لاکھ تہتر ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ سینتیس لاکھ ستتر ہزار گیارہ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد پندرہ کروڑ چھیاسی لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ ستائیس لاکھ بارہ ہزار سے زیادہ ہے۔

امریکا میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد چھ لاکھ تیرہ ہزار چار سو چورانوے تک پہنچ گئی ہے جبکہ تین کروڑ بیالیس لاکھ چونسٹھ ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ اکیاون لاکھ بیاسی ہزار سے زائد ہے اور تین لاکھ انچاس ہزار چھ سو پچانوے افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ اکہتر لاکھ پچیس سے زائد ہو گئی ہے اور چار لاکھ اناسی ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں ستاون لاکھ پچیس ہزار چار سو بانوے افراد متاثر اور ایک لاکھ دس ہزار دو سو دو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ترکی میں ترپن لاکھ چھ ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور اڑہتالیس ہزار چار سو اٹھائیس ہلاک ہو چکے ہیں۔

روس میں اکیاون لاکھ چھپن ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار آٹھ سو پچانوے ہے۔

برطانیہ میں پینتالیس لاکھ پینتیس ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ ستائیس ہزار آٹھ سو ساٹھ اموات ہو چکی ہیں۔


ای پیپر