Progress in investigation of train accident, 6 officers were held responsible and suspended
کیپشن:   فائل فوٹو
10 جون 2021 (08:41) 2021-06-10

لاہور: ڈہرکی ٹرین حادثے کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے، حکام نے 6 افسران کو ذمہ دار قرار دے کر معطل کر دیا گیا ہے۔

مکینیکل انجینئر محمد عمران، ڈویژنل انجینئر سکھر غلام قادر لاکھو، اسسٹنٹ ٹرانسپورٹیشن سکھر نہال خان، اسسٹنٹ مکینیکل انجینئر عبد العزیز اور سب انجینئر ٹی آر ابتشام الحسن کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب حیدر آباد کے قریب خیبر میل کو حادثہ پیش آیا جس پر ریلوے کی وزارت نے کراچی اور حیدر آباد کے تین ریلوے افسران کو معطل کر دیا ہے۔

معطل ہونے والوں میں ڈپٹی ڈی ایس کراچی شوکت شیخ، ڈی این 11 کراچی مجیب الرحمان اور پی ڈبلیو آئی حیدر آباد مسرور انور شامل ہیں۔


ای پیپر