file photo

نادرا کی جانب سے لاہور ریجن میں ”ای کچہری“ کا انعقاد
10 جون 2020 (16:29) 2020-06-10

لاہور: نادرا پنجاب کی جانب سے لاہور ریجن میں ”ای کچہری“ کا انعقاد کیا گیا، ای کچہری میں 55 افراد نے فون کالز کے ذریعے اپنی شکایات درج کرائیں۔

ڈی جی نادرا پنجاب کرنل ریٹائرڈ سہیل محمود کا کہنا ہے کہ ای کچہری میں موجود متعلقہ افسران نے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی کوشش کی۔ نادرا پنجاب ہر ماہ دو بار ای کچہری لگا رہا ہے ، جس کا مقصد کورونا وائرس کے دوران گھر بیٹھے شہریوں کے مسائل حل کرنا ہے تاکہ وہ گھر رہیں اور محفوظ رہیں۔


ای پیپر