file photo

آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں عارضی تبدیلیاں کر دیں
10 جون 2020 (14:31) 2020-06-10

لندن: کرونا بحران کے پیش نظر آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں عارضی تبدیلیاں کر دیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کورونا خدشات کے باعث گیند کو تھوک سے چمکانے پر پابندی لگا دی، امپائرز نئی تبدیلی

سے ہم آہنگ ہونے کے لیے ابتدا میں نرمی دکھائیں گے، لیکن بعد میں کھلاڑیوں کو وارننگ دی جائے گی۔ تنبیہ کے بعد گیند پر تھوک لگانے کی صورت میں ٹیم کو پانچ رنز کی پنالٹی بھگتنا پڑے گی۔

عالمی وبا کے دوران سفری مشکلات کے باعث نیوٹرل کی بجائے آئی سی سی مقامی امپائرز کا تقرر کرے گی۔

ٹیسٹ اننگ کے دوران تین اور ون ڈے میچ میں دو ری ویو ملیں گے، دوسری جانب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے مستقبل کا فیصلہ آج متوقع ہے۔


ای پیپر