file photo

بھارت کو نیپال نے بڑا جھٹکا دیدیا
10 جون 2020 (11:42) 2020-06-10

لداخ میں چین کے ہاتھوں شرمندگی اور ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارت کو نیپال نے بھی بڑا جھٹکا دیدیا۔

نیپال کی ایوان زیریں نے بھارتی سرحد سے متصل تین متنازعہ علاقوں کو ملک کے نقشے میں شامل کرنے کے لیے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دیدی۔

حکمران جماعت سمیت اپوزیشن جماعتوں نے بھی بل کی حمایت کی ہے اور دونوں ایوانوں سے منظوری یقینی تصور کی جارہی ہے۔ نیپال ایک طویل عرصے سے ان علاقوں کا دعویدار ہے۔ جبکہ بھارت کی جانب سے ان علاقوں کو اپنے نقشے میں شائع کرکے بھارت کا حصہ ظاہر کرنا، یہاں فوجی چیک پوسٹوں کی موجودگی اور ان علاقوں میں سڑکیں بنانے جیسے مشتعل اقدامات کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔


ای پیپر