file photo

ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا مصنوعی بحران، حکومت کا سخت ایکشن
10 جون 2020 (11:38) 2020-06-10

لاہور: ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا مصنوعی بحران، حکومت کا سخت ایکشن، فیول کرائسس کمیٹی کا دو نجی آئل مارکیٹنگ کمپنز کی جانب سے ہورڈنگ کا انکشاف، آئل مارکیٹنگ کمپنز کے چیف ایگزیکٹو کے خلاف ایف آئی ار درج، ایف آئی آر وزارت توانائی کی مدعیت میں درج کرائی گئی۔

دوسری جانب، پٹرول کی قلت پر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھی گرما گرمی ہوئی، اجلاس میں وزراء کے ایک دوسرے سے سخت سوالات، برہمی کا مظاہرہ، سخت سوالات پر وفاقی وزیر عمر ایوب جذباتی ہو گئے، کہا میں اپنا موقف پارلیمنٹ میں دے چکا ہوں۔ اسد عمر بولے، ٹرک کی بتی کے پیچھے نہ لگائیں۔

وزیراعظم کا بلا تاخیر ذمہ داروں کا تعین کرنے کا حکم، وزیراعظم نے اجلاس کے دوران چئیرمین اوگرا کو بھی طلب کیا، کہا چیئرمین اوگرا سمیت جو بھی ذمہ دار ہوا، سخت ایکشن لیا جائے گا۔

معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہا ملک میں اس وقت سوا دو لاکھ میٹرک ٹن پیٹرول موجود ہے، ایک دو روز میں وافر مقدار میں پیٹرول دستیاب ہوگا۔


ای پیپر