تصویر ٹوئٹر

شرمناک لباس پہننے پر ویتنام حکومت نے ماڈل پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا
10 جون 2019 (12:19) 2019-06-10

ہنوئی: 19 مئی کو کانز فلم فیسٹیول کا انعقاد ہوا جس میں ویت نام کی ایک ماڈل نے ایسا شرمناک لباس پہن کر شرکت کی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز اب منظر عام پر آئی ہیں جس پر ویت نام کی حکومت نے اس ماڈل کو بھاری جرمانہ کر دیا۔

29 سالہ نگوک ترینا نامی اس ماڈل نے ایسا مختصر لباس پہنا کہ اس کا پورا جسم اس میں سے نمایاں ہو رہا تھا۔ جب اس کی یہ شرمناک لباس پہنے تصاویر اور ویڈیوز منظرعام پر آئیں تو ویت نام کے شہریوں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا اور نگوک کو تنقید کا نشانہ بنانے لگے۔ اس پر ویت نام کے وزیر ثقافت، کھیل و سیاحت نگوئین تھین حرکت میں آ گئے اور نگوک کو یہ لباس پہننے پر جرمانہ کر دیا۔

انہوں نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگوک نے یہ لباس پہن کر ملک کا نام بدنام کیا، ان کی اس حرکت کی وجہ سے ویت نام کے شہریوں کے جذبات مجروح ہوئے جس پر انہیں جرمانہ کیا گیا ہے۔

ویت نامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھی وزارت ثقافت کی طرف سے نگوک کو بھاری جرمانہ کیا گیا ہے، تاہم جرمانے کی رقم کی تفصیل تاحال سامنے نہیں آ سکی۔


ای پیپر