image by Cricinfo

ورلڈکپ 2019، دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو بھارت کے ہاتھوں ایونٹ کی پہلی شکست
10 جون 2019 (10:29) 2019-06-10

لندن: ورلڈکپ 2019 میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو بھارت کے ہاتھوں ایونٹ کی پہلی شکست ہو گئی۔

بھارت میچ تو جیت گیا لیکن مہندر سنگھ دھونی والے معاملے پر آئی سی سی سے ہار گیا۔ وکٹ کیپر فوج کے نشان والے گلوز پہن کر میدان میں نہیں آئے تھے۔ بھارتی ٹیم نے مسلسل دوسری فتح پا کر تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم تینوں مقابلے جیت کر نمبر ون پوزیشن پر موجود ہے۔

لندن میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو مات ہو گئی۔ بھارت نے 352 کا ٹوٹل بنایا۔ شیکھر دھون 117 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر تھے، ویرات کوہلی نے بھی 82 رنز کا حصہ ڈالا، روہت شرما 57 اور ہردیک پانڈیا 48 رنز اسکور کیے۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 316 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ اسٹیون اسمتھ کے 69 رنز بھی ٹیم کے کام نہ آئے۔

پوائنٹ ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی ٹیم 6 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست ہے، انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے، آسٹریلیا چوتھے، سری لنکا پانچویں نمبر پر ہے۔ تین میچز میں 3 ہی پوائنٹس بنانیوالی پاکستانی ٹیم کا چھٹا نمبر ہے۔


ای پیپر