چین نے پاکستان کیلئے ایک اور شاندار اعلان کر دیا
10 جولائی 2020 (21:48) 2020-07-10

بیجنگ: پاکستان کے دیرینہ دوست اور ہمسایہ ملک چین نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اس کی امداد جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہو لیجیان نے معمول کی بریفنگ میں کہا کہ چین مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد اور تعاون کو فراموش نہیں کر سکتا،انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان سدابہار سٹریٹجک شراکت دار اور مضبوط دوستی کے بندھن میں منسلک ہیں جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔

ترجمان نے کہا کہ چین دونوں ملکوں اور عالمی سطح پر عوامی صحت کے تحفظ اور دونوں ملکوں کے مشترکہ مستقبل کے پیش نظر عوامی روابط کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔


ای پیپر