جہانگیر ترین کی نواز شریف کے ساتھ لندن میں ملاقات ،رانا ثنااللہ نے بڑی خبر دیدی
10 جولائی 2020 (18:45) 2020-07-10

لاہور :رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین سے فی الحال تو نواز شریف کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی لیکن کچھ شخصیات کے ذریعے ان دونوں کے درمیان نہ صرف رابطہ ہوا ہے بلکہ پیغام بھی بھیجے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے جہانگیر خان ترین اور نواز شریف کے درمیان ہوئے رابطوں پر بات بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف اور جہانگیرترین کے درمیان براہ راست تو ملاقات فی الحال نہیں ہوئی لیکن کچھ شخصیات کے ذریعے ان دونوں کے درمیان نہ صرف رابطہ ہوا ہے بلکہ پیغام بھی بھیجے گئے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ نواز شریف اس وقت ملک سے باہر اپنا علاج تو کروا رہے ہیں لیکن ساتھ ساتھ اس حکومت کا علاج بھی کر رہے ہیں ،رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا ہے کہ اس حکومت نے اپنے ساتھ اتنا کچھ کرلیا ہے کہ اپوزیشن کے خلاف تحریک چلانے کے لئے بہت مدد مل چکی ہے۔ اتنے ایشوزا کھٹے ہو چکے ہیں کہ اپوزیشن اس کے خلاف تحریک چلا سکتی ہے۔

مریم نواز سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جب پارٹی قیادت چاہے گی مریم نواز ایکٹو ہوجائیں گی،دوسری جانب جہانگیرترین کے ترجمان نے کہا ہے کہ جھوٹوں کے آئی جی رانا ثناء اللّه نے انٹرویو کے دوران پہلے جہانگیر ترین اور نواز شریف میں ملاقات کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کیا۔ پھر بعد میں یہ خبر چھوڑ دی کہ ملاقات نہیں ہوئی لیکن کچھ لوگوں کی وساطت سے رابطہ ہوا۔


ای پیپر