ایک اور بھارتی اداکا ر نے خود کشی کر لی
10 جولائی 2020 (16:54) 2020-07-10

ممبئی :بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ کے بعد اب ایک اور بھارتی ٹی وی اداکار سشیل گوڑا نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ ٹی وی اداکار سشیل گوڑا اپنے آبائی شہر منڈیا میں فارم ہاؤس میں مردہ حالت میں پائے گئے،سشیل گوڑا کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی لیکن پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شک ہے سشیل نے خود کشی اس وجہ سے کی ہو کہ جب سے لاک ڈاؤن شروع ہوا ہے ان کے پاس کرنے کے لیے کوئی کام نہیں تھا اور وہ ایک فلم میں بھی اداکاری کر چکے تھے جو کہ کچھ عرصے میں ریلیز ہونے والی ہے تاہم اب ان کی موت فلم کی ریلیز سے قبل ہی ہو گئی ہے۔


ای پیپر