file photo

چوہدری شجاعت حسین نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا
10 جولائی 2020 (16:00) 2020-07-10

لاہور: چوہدری شجاعت حسین نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا، کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد دھرنے پر کچھ لوگ دھاوا بولنے کے حامی تھے۔

پرویزالہٰی نے عمران خان سے ملاقات کی اور مشورہ دیا کہ کوئی مرگیا تو ساری ذمہ داری وزیراعظم پر آئے گی، پرویز الٰہی کے مشورے کے بعد دھرنے پر دھاوے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔

چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے ان حالات میں بڑی دور اندیشی کا ثبوت دیا، دھرنے میں ایک گلاس بھی نہیں ٹوٹا، تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ، مولوی صاحبان اور پولیس چند قدموں پر کھڑے تھے لیکن لڑائی نہیں ہوئی۔

شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سب کو تاریخ سے سبق حاصل کرکے اصلاح کرنی چاہیے۔


ای پیپر