file photo

لاہور کے شمال میں دبئی کی طرز پر جدید شہر بسانے کا فیصلہ
10 جولائی 2020 (15:51) 2020-07-10

لاہور کے شمال میں دبئی کی طرز پر جدید شہر بسانے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنی سربراہی میں ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی۔ نجی شعبے کی جانب سے 5 ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع۔

تفصیلات کے مطابق نئے شہر کا رقبہ ایک لاکھ ایکڑ سے زائد تجویز کیا گیا ہے جس میں بلند و بالا عمارات کی تعمیر کو ترجیح دی جائے گی، بڑی جھیل بنائے جائے گی ، تین بیراج بھی بنیں گے۔ نئے شہر سے لاہور کے ماحولیات، پانی اور ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جاسکے گا۔

پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے بعد نئے اضلاع بنانے پر بھی غور شروع کر دیا، چیف سیکرٹری جواد رفیق کی سربراہی میں کمیٹی نئی تحصیلیں اور اضلاع بنانے کا جائزہ لے گی۔


ای پیپر