file photo

نیپال نے بھارتی ٹی وی چینلز کی نشریات پر پابندی لگا دی
10 جولائی 2020 (12:00) 2020-07-10

کھٹمنڈو: نیپال نے زہریلا پروپیگنڈا کرنے پر بھارتی ٹی وی چینلز کی نشریات پر پابندی لگا دی، فیصلے پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔

فیصلے کے تحت نیپالی ناظرین کو کسی بھی بھارتی نیوز چینل تک رسائی نہیں ہو گی، حالیہ دنوں میں نیپالی وزیراعظم کی چینی سفیر کیساتھ ملاقاتوں کے بارے میں بھارتی چینلز نے گمراہ کن اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا۔

نیپالی وزیر اعظم کے چیف ایڈوائزر بشنو رامال نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف بھارتی میڈیا میں گمراہ کن رپورٹس آرہی تھیں، ایسی باتیں اور رپورٹس انتہائی قابل اعتراض تھیں۔


ای پیپر