file photo

ڈونلڈ ٹرمپ سے ہر امریکی کو خطرہ لاحق ہے: میری ٹرمپ
10 جولائی 2020 (11:45) 2020-07-10

نیویارک: صدر ٹرمپ کو ان کی بھتیجی نے ہی دھوکے باز اور بدمعاش شخص قرار دے دیا، میری ٹرمپ نے اپنی کتاب "بہت زیادہ پھر بھی ناکافی: کیسے میرے خاندان نے دنیا کا خطرناک ترین انسان بنایا۔ میں دعویٰ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ’خود پسند‘ انسان ہیں، ان سے اب ہر امریکی کو خطرہ لاحق ہے۔

میری ٹرمپ نے اپنے انکل ڈونلڈ ٹرمپ کو خود پسند شخص بھی قرار دیا ہے، لکھا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نہ صرف کمزور ہیں بلکہ ان کی انا اتنی نازک ہے کہ ہر لمحہ مجروح ہوتی رہتی ہے۔

مزید کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے والد کے ساتھ تعلقات بھی سخت رہے۔

ٹرمپ کی 55 سالہ بھتیجی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ، ان کے چچا نے یونیورسٹی میں داخلہ کیلئے دھوکہ دہی کی، امتحان دینے کے لیے ایک دوست کو رقم دی تھی۔

وائٹ ہاؤس نے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا، ٹرمپ خاندان نے 14 جولائی کو اس کتاب کی اشاعت روکنے کے لیے اس پر ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔

میری ٹرمپ، فریڈ ٹرمپ جونیئر کی بیٹی ہیں، جو صدر ٹرمپ کے بڑے بھائی تھے۔ ان کی 1981 میں 42 سال کی عمر میں موت ہو گئی تھی۔


ای پیپر