file photo

'مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں'
10 جولائی 2020 (11:19) 2020-07-10

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی ریاستی دہشتگرد پالیسیوں کو اقوام متحدہ میں بے نقاب کر دیا، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے بھارت نفرت انگیز، انتہا پسند اور دہشتگرد پالیسیوں سے خطے کے تمام ممالک میں انتشار پھیلاتا رہا ہے۔

پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کے شواہد سلامتی کونسل کو پیش کر دیے ہیں، بھارتی سرکار اپنی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے اعتراف کیا ہے کہ وہ کرائے کے دہشتگردوں سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں۔


ای پیپر