file photo

کورونا بیماری میری زندگی کا بڑا امتحان تھا: اسد قیصر
10 جولائی 2020 (11:01) 2020-07-10

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کورونا سے متعلق اپنا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ قرنطینہ میری زندگی کا غیر معمولی واقعہ تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ میں نے شروع میں احتیاط نہیں کی جو مجھے کرنی چاہیے تھی، کورونا بیماری میری زندگی کا بڑا امتحان تھا۔ عوام سے درخواست ہے کہ اس بیماری کو سنجیدہ لیں، اگر کسی کو سینے میں تکلیف ہو تو فوری چیک اپ کرائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی روک تھام کے لیے حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاون مناسب ہے۔


ای پیپر