سرکاری پیسوں پہ بھیک مانگتے ہیں: طلال چودھری
10 جولائی 2019 (22:21) 2019-07-10

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے چور وہ ہوتے ہیں جو سرکاری پیسوں پہ بھیک مانگتے ہیں،کوئی وزیرعظم بن کے بھی منشی ہے اور کوئی ملک کی تقدیر بدل گیا ، فرق صرف سیلیکٹڈ اور منتخب کا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فردوس باجی چور وہ ہوتے ہیں جو سرکاری پیسوں پہ بھیک مانگتے ہیں۔ تمام حکومتی ریکارڈ آپ کے پاس ہیں ، تقریریں نہ کریں ، ٹویٹ نہ کریں ، جو غیر قانونی کیا ہے کارروائی کریں۔توفیق کی بات ہے کوئی وزیرعظم بن کے بھی منشی ہے اور کوئی ملک کی تقدیر بدل گیا ، فرق صرف سیلیکٹڈ اور منتخب کا ہے۔ نوازشریف نے بھیک ماننے کے لئے دورے نہیں کئے ، سرمایہ کاری کے لئے کئے اور ہر دورہ قانون اور اختیار کے مطابق کیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ہر دورے سے کتنی سرمایہ کاری آئی ذرا منشی عمران نیازی سے پوچھ کے بتا دیں،ذرا منشی عمران نیازی پوچھ کے بتا دیں کہ 10 ماہ میں بھیک مانگنے میں کتنا سرکاری خرچ ہوا ہے اور کتنا بھیک اکھٹا ہوا ہے؟


ای پیپر