نکی مناج کا سعودی عرب میں کنسرٹ سے انکار
10 جولائی 2019 (18:19) 2019-07-10

جدہ:امریکی گلوکارہ اور  ریپر نکی مناج نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب سعودی عرب میں ہونے والے میوزک کنسرٹ میں شرکت نہیں کریں گی اور اس انکار کی ایک وجہ انسانی حقوق کی تنظیم کی طرف سے یہ مطالبہ کرنا ہے کہ سعودی عرب میں خواتین اور ہم جنس پرستوں کے حقوق پورے نہیں کئے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابقامریکی سماجی تنظیم کی جانب سے گزشتہ ہفتے نکی مناج کے نام ایک کھلا خط لکھ کر ان سے سعودی عرب میں پرفارمنس نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ سعودی عرب جیسے ملک میں خواتین اور ہم جنس پرست افراد پر دبا ہوتا ہے اور وہاں صنفی تفریق پائی جاتی ہے، اس لیے وہ وہاں کنسرٹ نہ کریں۔سماجی تنظیم کی جانب سے خط لکھے جانے کے بعد نکی مناج نے جدہ میں اپنا میوزک کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ خواتین اور ہم جنس پرست افراد کے ساتھ ہیں۔ابھی یہ واضح نہیں ہیکہ اس کنسرٹ میں امریکی ڈی جے اسٹیو اوکے اور برطانوی گلوکارلیام پائن پرفارمنس کریں گے یا نہیں۔

نکی مناج نے سعودی عرب میں خواتین اور ہم جنس پرست افراد کے ساتھ ناروا سلوک پر احتجاج کے طور پر پرفارمنس سے انکار کیا۔امریکی گلوکارہ نے سعودی عرب میں اپنا کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے فیصلے کو خواتین اور ہم جنس پرست افراد کے ساتھ حمایت قرار دیا۔ نکی مناج نے سعودی عرب میں کنسرٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ امریکی سماجی تنطیم کی جانب سے کی گئی گزارش کے بعد کیا۔


ای پیپر