فوٹو بشکریہ آئی سی سی

ورلڈ کپ کی نمبر 1 ٹیم انڈیا، نیوزی لینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں شدید مشکلات کا شکار
10 جولائی 2019 (15:39) 2019-07-10

لندن: ورلڈ کپ کی نمبر 1 ٹیم انڈیا، نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں شدید مشکلات کا شکار ہو گئی۔

کیوی بولرز نے بھارت کے بڑے مہرے کھسکا دیئے، کے ایل راہول، ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر روہت شرما اور کپتان ویرات کوہلی ایک ایک رن ہی بنا سکے۔

نیوزی لینڈ کے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 3 انڈین بلے باز صرف 5 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 1، میٹ ہینری نے 2 وکٹ لے لی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 239 رنز بنائے تھے۔ روس ٹیلر 74 رنز، کین ولیمسن 67 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میچ کل بارش کے باعث روک دیا گیا تھا، میچ کا بقیہ حصہ آج مکمل ہو گا۔


ای پیپر