فوٹو بشکریہ پی سی بی ٹوئٹر

پی سی بی کا کھلاڑیوں کی سنٹرل کنٹریکٹ فہرست میں تعداد کم کرنے کا فیصلہ
10 جولائی 2019 (15:12) 2019-07-10

لاہور: ورلڈ کپ میں پلیئرز کی ناقص ترین پرفارمنسز کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بڑا فیصلہ کر لیا، بورڈ انتظامیہ نے کھلاڑیوں کی سنٹرل کنٹریکٹ فہرست میں تعداد کم کرنے تہیہ کر لیا۔

جو پرفارمنس دکھائے گا ، سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہو گا۔ پی سی بی کی نئی انتظامیہ نے کھلاڑیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نئے سنٹرل کنٹریکٹ سے ای کیٹگریری ختم کر کے 15 سے 20 کھلاڑی شامل ہوں گے۔

ٹیم کے مستقل رکن اور کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ہی کنٹریکٹ دیا جائے گا۔ حال ہی میں ختم ہونے والے سنٹرل کنٹریکٹ میں 33 کھلاڑی شامل تھے۔

پی سی بی نے خواتین کے سنٹرل کنٹریکٹ میں بھی کھلاڑیوں کی تعداد کم کی تھی۔ موجودہ وویمن سنٹرل کنٹریکٹ میں صرف 10 کھلاڑی شامل ہیں۔


ای پیپر