فوٹو بشکریہ فیس بک

حماد اظہر ایک روز بھی وفاقی وزیر برائے ریونیو نہ رہ سکے
10 جولائی 2019 (12:21) 2019-07-10

اسلام آباد: حماد اظہر ایک روز بھی وفاقی وزیر برائے ریونیو نہ رہ سکے، وزیراعظم نے حماد اظہر سے وفاقی وزیر ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا۔

وزیراعظم نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس دے دیا، وزیراعظم نے حماد اظہر کو وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن مقرر کردیا۔ حفیظ شیخ سے اقتصادی امور ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔ کابینہ ڈویژن نے قلمدان تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق حفیظ شیخ نے ریونیو ڈویژن کا قلمدان واپس لیے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔


ای پیپر