Source : Social Media

نواز شریف عوامی طاقت سے وقت کا رخ موڑ سکتے ہیں ‘ مریم نواز
10 جولائی 2018 (21:17) 2018-07-10

لندن : سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف عوامی طاقت سے وقت کا رخ موڑ سکتے ہیں ، گرفتاری جیسے ہتھکنڈوں سے ہمارے ادارے متزلزل نہیں ہوں گے، مخالفین نے دباﺅ کے تمام حربے استعمال کرلیے ہیں۔

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عوام اصلی حقیقت جانتے ہیں، اب 70اور 80کی دہائی کا ماحول نہیں ہے، گرفتاری جیسے ہتھکنڈوں سے ہمارے ارادے متزلزل نہیں ہوں گے، مخالفین کو معلوم ہے کہ نواز شریف کو عوامی حمایت حاصل ہے.

نواز شریف عوامی طاقت سے وقت کا رخ موڑ سکتے ہیں، مخالفین نے دباﺅ کے تمام حربے استعمال کرلیے ہیں، نواز شریف کو عوام سے دور رکھنا ایک سطحی سوچ ہے۔


ای پیپر