Source : Yahoo

ن لیگ والوں کی تیاری سے لگتا ہے باپ بیٹی کشمیر فتح کرکے آرہے ہیں‘ عمران خان
10 جولائی 2018 (18:41) 2018-07-10

بشام: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ( ن ) لیگ والوں کی تیاری سے ایسا لگتا ہے باپ بیٹی کشمیر فتح کرکے آرہے ہیں‘ سنا ہے نواز شریف اور ان کی بیٹی دھوم دھام سے جمعے کو واپس آرہے ہیں.

( ن ) لیگ والے استقبال کی تیاری ایسے کررہے ہیں جیسے باپ بیٹی ورلڈکپ جیت کرآرہے ہیں‘ باپ بیٹی کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘ ان کے راستے میں کھڑے ہوں گے، قوم کا 300 ارب روپیہ چوری کرکے باہر لے کرگئے ہیں، نواز شریف کس منہ سے لاہور آرہے ہیں‘جیلوں میں جانے کے بجائے ڈاکو اسمبلیوں میں جاتے ہیں‘ ملک کو نقصان پہنچانے والے دندناتے پھررہے ہیں تو چھوٹے چوروں کو جیلوں میں کیوں رکھا ہے‘چوروں کے گاڈ فادر نواز شریف اور آصف زرداری آپس میں ملے ہوئے ہیں، یہ مشکل میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں.

نواز شریف دھاندلی میں پھنسے تو آصف زرداری نے ان کی مدد کی‘زرداری پر بھی اب بڑا منی لانڈرنگ کا کیس کھل گیا ہے، میں تو بہت دیر سے انتظار کررہا ہوں ایک گیند سے زرداری اور نواز کی وکٹیں لوں۔وہ منگل کویہاں بشام میں جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ بشام کے لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، امید ہے آپ سب 25جولائی کو بلے پر ٹھپہ لگائیں گے اور امیر مقام جیسے لوگوں کو25 جولائی کو شکست دینی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سنا ہے نوازشریف اور اس کی بیٹی جمعہ کو دھوم دھام سے لاہور آرہے ہیں، ایسا لگتا ہے باپ بیٹی کشمیر فتح کرکے لاہور آرہے ہیں، ایسے تیاری کر رہے ہیں جیسے ورلڈ کپ جیت کر لاہور آرہے ہیں۔

سربراہ تحریک انصاف نے کہا کہ جب ہماری ٹیم ورلڈ کپ جیت کرآئی تو5میل سڑکوں پر لوگوں کا مجمع تھا، ورلڈ کپ جیتے تو لوگوں کے چہروں پر خوشی نظرآرہی تھی، یہ دونوں مجرم قوم کا 300ارب روپے لیکر باہر گئے۔ان کا کہنا تھا کہ باپ اور بیٹی چوری پر پکڑے گئے ہیں، باپ اور بیٹی کو دو سال اپنا دفاع کرنے کا موقع ملا، نوازشریف نے عدالت ،اسمبلی میں جھوٹ بولا جعلی کاغذات دیئے، ایسا لگتاہے باپ بیٹی کشمیر فتح کرکے لاہور آرہے ہیں ، نواز شریف کس منہ سے لاہور آرہے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ قومیں اس وقت تباہ ہوتی ہیں جب اس کی اخلاقیات تباہ کی جائے، قوم کے مجرم سرشرم سے جھکانے کے بجائے مظلوم بنے بیٹھے ہیں، نواز شریف نے عدالت میں بوگس خط کے سوا کچھ نہیں دیا، کرپشن کی وجہ سے قوم آج مقروض ہوچکی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر لےجانے پر یہ ذمہ دار نہیں؟ مجرم کا دفاع کرنیوالے بچوں کو کیا بتاتے ہوں گے کہ چوری بری چیز نہیں ، شانگلہ کے لوگو تیاری کرلیں 25جولائی تقدیر بدلنے کا دن ہے۔انھوں نے کہا کہ پنجاب میں نوازشریف اور سندھ میں آصف زرداری چوروں کا گاڈ فادر ہے ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے لیڈر ملک میں پیسہ بنانے آتے ہیں، دونوں جماعتوں نے مل کر باریاں لیں اور فرینڈلی اپوزیشن کی، ملک کو لوٹنا ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مک مکا تھا۔

سربراہ پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نوازشریف دھاندلی میں پھنسا تو آصف زرداری نے ان کی مدد کی، ایک گیند سے نواز، زرداری کی وکٹ لینے کا بڑی دیر سے انتظار کر رہا ہوں۔انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے امیر مقام پر بڑے بڑے ٹھیکے دیئے ،یقین دلاتا ہوں شانگلہ کے لوگوں کو باہر نوکری ڈھونڈنے نہیں جانا پڑے گا، سب سے پہلے سیاحت پر توجہ دیں گے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنی ذات کیلئے پیسہ بنانے والی سوچ کو 25جولائی کوشکست دیں گے، کوشش ہوگی شانگلہ کے پاوراسٹیشن سے مقامی لوگوں کو پہلے بجلی دیں، امیدوار کوئی بھی ہو25جولائی کو بلے کوووٹ ڈالنا ہے، امیر مقام 2002 میں کیا تھا اور آج کیا سے کیا بن گیا، یہ لوگ سیاست میں پیسہ بنانے کے لئے آتے ہیں۔


ای پیپر