Source : Yahoo

اگر ن لیگ میں ہوتا تو نوازشریف کے استقبال کیلئے نہ جاتا:چوہدر ی نثار
10 جولائی 2018 (18:11) 2018-07-10

ٹیکسلا:سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ کسی جیپ گروپ کا حصہ نہیں، انتخابی نشان جیپ لینے کا فیصلہ خود کیا۔

چوہدری نثار نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے انتخابی نشان سے متعلق ایک ماحول بنایا گیا، مجھ پر تنقید کرنے کیلئے چند سیاسی لوگوں کو بہانہ چاہیے۔

شہبازشریف سے میرا کوئی رابطہ نہیں، شہبازشریف سے ملاقات پرانی بات ہے، وہ یاد نہیں۔ میرے نوازشریف سے 34 سال پرانے تعلقات ہیں، اگر ن لیگ میں ہوتا تو نوازشریف کے استقبال کیلئے نہ جاتا، میں نوازشریف کے استقبال کیلئے بالکل نہیں جاو¿ں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس کی حکومت ہوگی اس پر ترس آ رہاہے، حکومت ضرور بنائیں لیکن مسائل پر فو کس رکھیں، کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہئے جس سے ملکی سالمیت کو خطرات لاحق ہوں، بھارت پاکستان کو ریگستان بنانے پر تلا ہوا ہے


ای پیپر