Source : Yahoo

نوازشریف کی والدہ کا ایئرپورٹ پر بیٹے کے استقبال کا فیصلہ,گرفتار نہیں کرنے دونگی
10 جولائی 2018 (17:26) 2018-07-10

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی والدہ نے لاہور ایئرپورٹ پر اپنے بیٹے کا استقبال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کا کہنا ہے کہ خود اپنے بیٹے کا استقبال کرنے لاہور ایئرپورٹ جاﺅں گی اور نوازشریف کو گرفتار نہیں ہونے دوں گی تاہم اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو میں بھی ساتھ جاﺅں گی۔


ای پیپر