پی سی بی نے احمد شہزاد کے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کی تصدیق کردی

10 جولائی 2018 (16:57) 2018-07-10
کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )نے ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کے مثبت ڈوپ ٹیسٹ کی تصدیق کردی۔ پی سی بی کے مطابق احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ کے حوالے سے انڈیپنڈنٹ ریویو بورڈ کی رپورٹ موصول ہوچکی ہے، جس میں ممنوعہ مواد کا استعمال ثابت ہوا ہے۔
خبر پڑھیں:بچے کی پیدائش پر 10روز کی سرکاری چھٹیاں
واضح رہے کہ احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ رواں سال مئی میں فیصل آباد میں منعقدہ پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران لیا گیا تھا، جب وہ بلوچستان ٹیم کے کپتان تھے۔ ڈوپ ٹیسٹ کا نتیجہ 26 سالہ اوپنر کے لیے مشکلات کا سبب بنا اور احمد شہزاد سے اس حوالے سے وضاحت طلب کی گئی۔
جس کے بعد پی سی بی نے احمد شہزاد کے ڈوپ ٹیسٹ کا آزادانہ تجزیہ بھی کرایا اور پاکستان کے قومی ڈوپنگ ادارے نے معاملے پر بھارتی ڈوپنگ لیب سے معاونت حاصل کی۔
خصوصی فیچرز