پاکستانی ہونہار نوجوان نے نیٹو ڈاکیومنٹری کا مقابلہ جیت لیا
10 جولائی 2018 (16:39) 2018-07-10

سرگودہا:سرگودہا کے ہونہار نوجوان نے نیٹو کے زیر اہتمام ڈاکومنٹری فلم مقابلہ جیت لیا ۔


تفصیلات کے مطابق محمد وقار احمدرانجھانے نیٹو کے زیر اہتمام With out NATO what.?کے عنوان سے ہونے والے مقابلہ جیت لیا ہے جس میں دنیا بھر سے 35سال سے کم عمر کے نوجوانوں نے حصہ لیا ۔پہلے نمبر پر آ نے والی ڈاکومنٹری ویڈیو آج گیارہ جولائی کو نیٹو سربراہی کانفرنس برسلزمیں محمد وقار احمد رانجھا کی موجودگی میں دکھائی جائے گی۔باصلاحیت نوجوان محمد وقار احمد رانجھا کا تعلق سرگودہا کے دیہات سے ہے اور اس نے اپنی یہ کامیابی اپنی والدہ زہرہ بیگم اور والد محمد اشرف رانجھا کے نام کی ہے


ای پیپر