Source : Yahoo

پاکستانی ٹیم ٹی20 میں درست سمت میں گامزن ہے، شاہد آفریدی
10 جولائی 2018 (16:35) 2018-07-10

ٹورنٹو:سابق اسٹار آل رانڈر شاہد خان آفریدی نے ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں پاکستان کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم درست سمت میں گامزن ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں ٹیم درست سمت میں گامزن ہے، اگرچہ ابھی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کچھ دوری پر ہے مگر گرین شرٹس کی کارکردگی کافی اچھی ہے، نوجوان کھلاڑی بہترین پرفارم کررہے ہیں.

مجھے پوری امید ہے کہ وہ آگے بھی پاکستان کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہاکہ میرا ایسا کوئی ارادہ نہیں، پاکستان کے لیے میں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہوچکا اور اب لیگ کرکٹ کھیل کر انجوائے کر رہا ہوں، انھوں نے ایک بار پھر کیریبیئن پریمیئر لیگ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔


ای پیپر