ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر ایک شخص نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کرنے پہنچ گیا
10 جولائی 2018 (16:05) 2018-07-10

لندن/ اسلام آباد: ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر لندن میں ایک شخص خیبرپختونخوا پولیس کی وردی پہن کر نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کرنے پہنچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر دلچسپ صورت حال اس وقت اختیار کر گئی جب کچھ لوگ ان کے گھر کے باہر نعرے بازی کر رہے تھے کہ اچانک ایک شخص خیبرپختونخوا پولیس کی وردی پہن کر نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کرنے کے لئے پہنچ گیا ۔ نوجوان نے کہا کہ احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے ہیں لہذا انہیں پکڑ کرپاکستان لے جانے آیا ہوں ۔


ای پیپر