Source : Yahoo

ملک میں مون سون بارشوں کا سلسلہ آئندہ 48 گھنٹے میں شروع ہونے کا امکان
10 جولائی 2018 (15:58) 2018-07-10

لاہور: محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹے میں ملک میں مون سون بارشوں کے آغاز کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال کی مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہونا شروع ہوگئی ہیں جبکہ بدھ سے بالائی علاقوں میں مغربی ہواں کا نیا سلسلہ بھی متوقع ہے اور جمعرات کو مون سون ہواﺅں میں شدت آجائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے اتوار کے دوران لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، گجرانوالہ، مالا کنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان اور کوہاٹ ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔دوسری جانب فاٹا، کشمیر، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ساہیوال اور ملتان ڈویژن میں گرج چمک اور تیز ہواں کے ساتھ بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جنوب مغرب سے ہوائیں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔


ای پیپر