ایف آئی اے نے آصف زرداری اور ان کی بہن کو طلب کر لیا
10 جولائی 2018 (15:43) 2018-07-10

کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو منی لانڈرنگ کیس میں کل بدھ کو بیان کے لئے ایف آئی اے اسٹیٹ بنک سرکل طلب کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ایف آئی اے انسپکٹر محمد علی ابڑو کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں اور دونوں کو 11 جولائی کو بیان کے لئے ایف آئی اے ، اسٹیٹ بنک سرکل بھی طلب کر لیا گیا ہے جہاں پر ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی ۔


ای پیپر