موٹروے پولیس اہلکار پر چالان کرنے پر تشدد
10 جولائی 2018 (11:16) 2018-07-10

رحیم یار خان :رحیم یارخان میں موٹر وے پولیس کو کار سوار کو روکنا مہنگا پڑگیا۔


تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان میں رونگ سائیڈ سے آنے والے کار سوار کو موٹر وے پولیس نے روک کر چالان کر دیا۔ کار میں موجود شخص چالان جمع کروا کر چلا گیا اور دوبارہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ آ کر موٹر وے پولیس اہلکار کو گاڑی میں بیٹھا کر لے گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ملزمان موٹروے پولیس کو تشد کے بعد سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تھانہ شیدانی میں درج کر لیا ۔


ای پیپر