PSL six drafting, key players, teams’ owners, PCB, Pakistan
10 جنوری 2021 (19:01) 2021-01-10

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن چھ کی ڈرافٹنگ تقریب جاری ، ٹیمیں بہتر سے بہترین کی تلاش میں متحرک ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کیٹیگری میں حسن علی کو پک کیا ، پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیوڈ ملر کو چنا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں کرس گیل کو اپنا حصہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں لیوئس گریگری کو چنا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے گولڈ کیٹیگری میں فل سالٹ کو چن لیا، لاہور قلندرز نے گولڈ کیٹیگری میں سمت پٹیل کو لے لیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گولڈ کیٹیگری میں عثمان شنواری اور سلور کیٹیگری میں کیمرون ڈیلپورٹ کو لے لیا ، پشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں شفین ردر فورڈ کو منتخب کر لیا۔

دوسری جانب چیف ایگزیکٹو آفیسر پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ منگل کے روز کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں ڈومیسٹک کرکٹ کی پچھلے سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ انٹرنیشنل کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس حوالے سے مصباح الحق اور وقار یونس کو بھی بلایا گیا ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی ان کی تمام کارکردگی پر سوالات کرے گی۔ آخر میں سلیم یوسف چیئرمین کو سفارشات پیش کریں گے ، جو سفارشات بھی پیش ہوں گی چیئرمین پی سی بی اُس پر فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی کا کام سفارشات پیش کرنا ہے جبکہ فیصلہ بورڈ کا کام ہے۔ پورے سال کا جائزہ لیا جائے گا جس کا آغاز انگلینڈ سیریز سے ہوگا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پی سی بی نے کہا کہ ہر سال اور ہر سیزیز کے بعد کوچزز کی پرفامنس کا جائزہ لیا جاتا ہے ، ضروری نہیں کہ کوچزز کو تبدیل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیزیز کے بعد کوئی نہ کوئی افواہیں گردش کرتی ہیں۔

وسیم خان نے واضح کیا کہ پی سی بی نے ابھی کسی غیرملکی کوچ سے رابطہ نہیں کیا۔ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس جمعرات یا جمعہ کو ہوگا ، تسلسل کی گارنٹی کسی بھی کنٹریکٹ میں ہونی چاہیے۔


ای پیپر