وزیر خارجہ کا بحرینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
10 جنوری 2020 (22:04) 2020-01-10

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بحرین کے وزیرخارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ایران،امریکہ کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔

جمعہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بحرین کے وزیرخارجہ شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے ایران،امریکہ کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر قابو نہ پایا گیا تو اس کے منفی اثرات پورے خطے پر مرتب ہونگے ۔

بحرین کے وزیر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کو کم کروانے اور قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔


ای پیپر