فائل فوٹو

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم ہونے سے تیل کی قیمت گرگئی
10 جنوری 2020 (14:04) 2020-01-10

مشرق وسطیٰ میں امریکا اور ایران میں جاری کشیدگی کی شدت کم ہونے سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بھی کم ہوگئیں۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکا کے آمنے سامنے آنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا تاہم اب شدت کم ہونے سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق برینٹ کرووڈ کی قیمت میں بیس سینٹ کی کمی ہوئی ہے۔

رائٹرز کے مطابق تیل کی قیمت واپس اسی جگہ پہنچ گئی ہے جہاں گزشتہ جمعہ کوایرانی جنرل سلیمانی کے قتل سے پہلے تھی۔امریکا کی جانب سے جنرل سلیمانی کے قتل اور پھر اس پر ایران کے جواب نے قیمتوں میں تین ڈالر فی بیرل سے بھی زیادہ اضافہ کردیا تھا۔اگرچہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کا رسک ابھی بھی ہے تاہم اب صورتحال بظاہر کچھ نارمل محسوس رہی ہے اس لئے قیمتوں میں بھی استحکام نظرآرہا ہے۔


ای پیپر