فائل فوٹو

ملک کے ممتاز اینکر آفتاب اقبال نئی بات میڈیا گروپ کا حصہ بن گئے
10 جنوری 2020 (09:47) 2020-01-10

لاہور: ملک کے ممتاز اینکر آفتاب اقبال نیو نیوز کے ساتھ منسلک ہوگئے۔ آفتاب اقبال کا پروگرام ناظرین بہت جلد ہفتے میں چار روز ، رات گیارہ بجے نیو نیوز پر دیکھ سکیں گے۔

معروف اینکر آفتاب اقبال نیو فیملی کا حصہ بن گئے، نئی بات میڈیا گروپ کی جانب سے انہیں خوش آمدید، ناظرین آفتاب اقبال کا پروگرام نئی جدت کے ساتھ بہت جلد ہفتے میں چار روز ، رات گیارہ بجے نیو نیوز پر دیکھ سکیں گے۔

اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے آفتاب اقبال مشہور اردو شاعر ظفر اقبال کے فرزند ہیں، خبروں کی دنیا میں آفتاب اقبال کو خاص مقبولیت حاصل ہے۔


ای پیپر