Image Source : Facebook + Y

چیف جسٹس نے راﺅ انوار کیخلاف اہم کیس کا فیصلہ سنا دیا
10 جنوری 2019 (18:55) 2019-01-10

اسلام آباد : چیف جسٹس ثاقب نثار نے راﺅ انوار کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر اہم فیصلہ سنا تے ہوئے کہا کہ جوان بچہ مار کر ملک سے باہر جانے کی اجاز ت ہر گز نہیں دینگے ۔

سپریم کورٹ میں راﺅ انوار کی پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے ان کے وکیل کو مخاطب کر کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ راﺅ انوار بری کیسے ہو گیا ،جس پر وکیل نے کہا کہ وہ ضمانت پر ہیں ،انہوں نے عدالت کو بتایا کہ رﺅا انوار کے اہلخانہ بیرون ملک میں ہیں اور وہ ان سے ملنے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ راو انوار کے اہلخانہ کو بھی پاکستان بلا لیں‘راو¿ انوار کا پاسپورٹ ضبط کر لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ راو¿ انوار نے جوان بچہ مار دیا‘ جب تک ٹرائل مکمل نہیں ہوتا وہ پاکستان میں ہی رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ را و¿ انوار کو کیسا پکڑوایا گیا یہ ہمیں پتا ہے اور اسے دوران حراست تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔


ای پیپر