Image Source : NNI

محکمہ موسمیات نے برف باری اور بارش کی پیشگوئی کر دی 
10 جنوری 2019 (17:19) 2019-01-10

لاہور : محکمہ موسمیات نے اس ویک اینڈ پر شہریوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ بروز جمعہ سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو جائیگا ،جبکہ پہاڑی علاقوں میں بر ف بار ی کے بھی روشن امکانات مو جود ہیں ۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے ملک میں مغربی ہواوں کا کم دباو داخل ہوگا اور ملک بھر میں بارش کے نئے سلسلے کا آغاز ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور، مردان، ڈی آئی خان، کوئٹہ، ژوب، لاہور، اور اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، سوات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری کی پیش گوئی ہے۔


ای پیپر