فوٹو بشکریہ فیس بک

چوہدری نثار کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور
10 جنوری 2019 (16:31) 2019-01-10

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں سابق وفاقی وزیر کے حلف نہ اٹھانے کی سماعت ہوئی تو درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ چوہدری نثار نے صوبائی سیٹ کا انتخاب جیتنے کے بعد حلف نہیں اٹھایا اور نہ ہی انہوں نے اب تک استعفیٰ دیا، اسلیے ان کو ڈی سیٹ کیا جائے۔ بنچ نے پوچھا کیا حلف نہ اٹھانا عوامی نمائندگی ایکٹ کی خلاف ورزی نہیں؟ بنچ نے الیکش کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کا پی پی 10 سے متعلق الیکشن کمیشن کو 15 دن میں رپورٹ دینے کا حکم۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی مومنہ وحید نے چوہدری نثار کی رکنیت معطل کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی تھی۔

رہنما پی ٹی آئی نے قرارداد میں موقف اختیار کیا تھا کہ سابق وفاقی وزیر نے عام انتخابات میں صوبائی سیٹ جیتنے کے بعد اب تک حلف نہ اٹھا کر ایوان کی تضحیک کی ہے، اسلیے ان کی رکن کو معطل کیا جائے۔

یاد رہے کہ چوہدری نثار پی پی 10 راولپنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، لیکن طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ لندن علاج کیلئے چلے گئے تھے جس کی باعث وہ حلف نہ اٹھا سکے۔


ای پیپر