سکرین شوٹ

انتقامی احتساب ملک میں عدم و استحکام کی وجہ ہے: رانا ثناء اللہ
10 جنوری 2019 (15:58) 2019-01-10

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کو ملنے کوٹ لکھپت جیل پہنچے تو میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کے پیچھے کھڑے لیگی کارکن فیڈر پیتے رہے۔

رکن قومی اسمبلی نے انتقامی احتساب کو ملک میں عدم و استحکام کی وجہ ٹھہرایا۔ لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو زمین کی ساتویں تہہ میں بند کر دیں مگر وہ عوام کے دلوں میں رہیں گے۔

واضح رہے کہ آج نواز شریف سے جیل میں ملاقات کا دن تھا، مریم اورنگزیب، مشاہداللہ خان، خواجہ آصف، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر لیگی رہنما کوٹ لکھپت جیل پہنچے۔ متوالوں نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بازی کی۔

لیگی رہنما نے پی ٹی آئی کو بھی نشانے پر رکھا، بولے قوم پر مسلط کی گئی حکومت نے عوام کا جینا دو بھر کردیا۔ حکومتی وزرا کرپٹ جبکہ عمران خان اپوزیشن کا احتساب کر رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں:

 


ای پیپر