فوٹو بشکریہ فیس بک

طالبان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں لیکن کشمیریوں سے نہیں: بھارتی آرمی چیف
10 جنوری 2019 (15:12) 2019-01-10

نیو دہلی: بھارتی آرمی چیف بپن راوت کا دوغلہ پن سامنا آگیا۔ کہتے ہیں طالبان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں لیکن کشمیریوں سے نہیں۔

بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ جب پاکستان، امریکا، روس اور چین طالبان سے بات چیت میں مصروف ہیں۔ افغانستان میں بھارت کے مفادات ہیں تو دیگر ممالک کی طرح بھارت کو بھی طالبان سے مذاکرات کرنے چاہیے۔

کشمیر پر موقف واضح ہے کہ ہتھیار اور مذاکرت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ مقبوضہ کشمیر میں مذاکرات صرف ہماری شرائط پر ہی ہوں گے۔ ہر جگہ کے لیے الگ پالیسی ہوتی ہے اور ہر جگہ ایک ہی پالیسی نہیں چلائی جاسکتی۔


ای پیپر