فوٹو بشکریہ فیس بک

آصف زرداری نااہلی کیس میں نیا موڑ، تبدیلی سرکار نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کر لیا
10 جنوری 2019 (13:07) 2019-01-10

اسلام آباد: تحریک انصاف نے سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن سے واپس لیتے ہوئے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے بتایا کہ آصف زرداری کے اثاثوں سے متعلق مزید ایسے ثبوت مل گئے ہیں جن کی بنیاد پر وہ سپریم کورٹ سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

خرم شیر زمان نے الیکشن کمیشن سے تحریری طور پر کیس واپس لینے کی درخواست کی جسے منظور کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔


ای پیپر