فائل فوٹو

تین اوباشوں نے گونگے، بہرے بچے کو زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا
10 جنوری 2019 (11:51) 2019-01-10

ملتان میں تین اوباشوں نے گونگے اور بہرے یوسف علی نامی بچے کو زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق چالیس فٹی کے مقام پر تین اوباشوں نے یوسف علی نامی بچے سے زبردستی بدفعلی کر ڈالی۔ بچے کے رونے کی آواز سن کر اہل علاقہ نے تینوں اوباشوں کو پکڑ لیا۔

ویڈیو فوٹیج میں تینوں ملزمان نے یوسف سے بدفعلی کا بھی اقرار کر لیا۔ متاثرہ بچے کے والد کی جانب سے تھانہ سیتل ماڑی میں ملزمان کے خلاف درخواست دے دی گئی ہے۔


ای پیپر