فوٹو بشکریہ فیس بک

ملک میں بارشوں کے نئے سلسلے کی آج سے انٹری، موسم کا حال بتانے والوں نے نوید سنا دی
10 جنوری 2019 (11:01) 2019-01-10

لاہور: ملک بھر میں جاڑا پھر دھوم مچانے لگا۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے اکثر علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ آج سے رنگ جمائے گا، موسم کا حال بتانے والوں نے خوشخبری سنادی۔

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، پشاور، کوئٹہ، گلگت بلتستان سمیت کئی علاقوں میں آج ابر کرم جم کر برسے گا۔ کراچی میں رم جھم سے موسم مزید سرد ہو جائے گا۔

مری، گلیات، سوات، چترال اور مالم جبہ میں آسمان سے چاندی برسے گی، محکمہ موسمیات نے برفباری کا امکان ظاہر کردیا۔

ملک میں سب سے زیادہ سردی سکردو اور کالام میں پڑی، درجہ حرارت منفی 15 ڈگری تک گرنے شہری ٹھٹھرنے لگے۔


ای پیپر