فوٹو بشکریہ فیس بک

برطانوی ایوان نمائندہ گان میں تھریسامے کو بڑی شکست کا سامنا
10 جنوری 2019 (10:37) 2019-01-10

لندن: برطانوی ایوان نمائندہ گان میں تھریسامے کو 24 گھنٹوں میں 2 بار شکست کا سامنا، ٹیکس اصلاحات اور بریگزٹ کا متبادل معاہدہ دینے کی قرار داد منظور ہو گئی۔

قرار داد کے حق میں 303 اور مخالفت میں 297 ووٹ ڈالے گئے۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ برطانیہ مقررہ وقت پر یورپی یونین سے نکل جائے گا۔

برطانوی ایوان نمائندہ گان نے بریگزٹ معاہدہ کا متبادل 21 کی بجائے 3 دن میں دینے کی قرار داد منظور کر لی۔ پارلیمانی میں ووٹنگ میں متعدد کنزرویٹو ارکان نے تھریسامے کے منصوبے کے خلاف ووٹ دیئے۔

بریگزٹ معاہدے کے لیے دوسرے ریفرنڈم کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔ لیبر پارٹی کے سربراہ جریمی کوربن نے بریگزٹ معاہدے کے ناکام ہونے کی صورت میں 4 اپریل کو برطانیہ میں انتخابات کا مطالبہ کر دیا۔


ای پیپر