فوٹو بشکریہ فیس بک

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ناکام، ڈونلڈ ٹرمپ واک آؤٹ کرگئے
10 جنوری 2019 (10:09) 2019-01-10

نیویارک: امریکا میں شٹ ڈاؤن کے خاتمے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ناکام، ڈیموکریٹس اپنے مؤقف سے پیچھے نہ ہٹے تو ڈونلڈ ٹرمپ واک آؤٹ کرگئے۔

ڈیموکریٹس رہنماؤں نے میکسیکو سرحد پر باڑ کیلئے رقم مختص کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ سپیکر نینسی پلوسی اور سینیٹر چک شومر نے ٹوئٹ میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات وقت کا ضیاع تھا جبکہ امریکی صدر نے کہا کہ ڈیموکریٹس کے انکار پر میں نے کہا"خدا حافظ، اب کوئی راستہ نہیں بچا۔"

نائب صدر مائیک پنس کہتے ہیں صدر اپنے مؤقف پر ڈٹے ہیں، ڈیموکریٹس لچک نہیں دکھا رہے۔ امریکا میں میکسیکو سرحد کیساتھ دیوار کے تنازعے پر 19 روز سے حکومتی نظام ٹھپ ہے۔ 8 لاکھ وفاقی ملازمین میں سے اکثر گھر بیٹھے گئے جبکہ کچھ بغیر تنخواہ کام کرنے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی تاریخ کا یہ دوسرا طویل ترین شٹ ڈاؤن ہے، پہلا شٹ ڈاؤن 22 روز تک رہا تھا۔


ای پیپر