Federal civil servants, protest, increment, salary, clash, police, protestors
10 فروری 2021 (11:51) 2021-02-10

اسلام آباد: سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج ، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ ، آنسو گیس کی شیلنگ کے جواب میں مظاہرین کا پتھراؤ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کا احتجاج ، کیو بلاک سیکرٹریٹ کے ملازمین نے گیٹ کو تالے لگا دیئے ، سیکرٹریٹ کے کیو بلاک میں ملازمین نے ہر قسم کا داخلہ بند کر دیا۔ ملازمین کا کیبنٹ بلاک کے اندر بھی احتجاج۔ سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد نیشنل پریس کلب کے باہر اور ڈی چوک پر جمع۔

دوسری جانب پولیس کا احتجاج روکنے کیلئے کریک ڈاؤن ، متعدد ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف ایٹ میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ، واٹر کینن ، اے پی سی اور پولیس کی بھاری نفری ڈی چوک اور سیکرٹریٹ پہنچا دی گئی۔

خیال رہے کہ جناح ایونیو پر ایکسپریس چوک سے ڈی چوک تک سڑک کے دونوں اطراف کنٹینرز لگا دیئے گئے۔ ایوب چوک اور مارگلہ روڈ کو بھی متبادل راستے کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ادھر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا سرکاری ملازمین کی مزید گرفتاری کا حکم جاری۔


ای پیپر