حکومت اور ق لیگ میں مذاکرات ،اندرونی خبر سامنے آگئی
10 فروری 2020 (23:33) 2020-02-10

لاہور:حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور ق لیگ میں مختلف معاملات پر اتفاق ہو گیا ،ملاقات میں کچھ نئی چیزیں زیر بحث آئیں ،کوئی ایشو ایسا نہیں جو حل طلب ہو ۔

ملاقات میں اتحادیوں کے مسائل کے حوالے سے کھل کر بات ہوئی ہے، ہمیں عمران خان کی نیت اور قیادت پر کوئی شک نہیں، ہم سب مل کر کام کریں گے، ہم چاہتے ہیں کہ اسی طرح اگلے الیکشن تک اتحاد چلے اور مل کر اگلا الیکشن لڑیں، اس کیلئے ہمیں مل جل کر چلنا ہو گا تاکہ محبت، دوستی اور بھرم کا جذبہ قائم رہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا  کہ میں کمیٹی کے تمام ارکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، آج کی ملاقات میں تمام ایشوز پر بات کی گئی ہے اور میں یہ کہوں گا کہ تمام معاملات حل ہو گئے ہیں۔ ایک سوال پر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ پنجاب سے کہوں گا کہ صحافی کالونی کے مسائل فوری حل کریں اور جو صحافی رہ گئے تھے ان کو بھی لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں پلاٹ دئیے جائیں۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر پرویز خٹک نے پاکستان مسلم لیگ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتیں تھیں مگر لوگوں نے ان کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جس کی وجہ سے غلط فہمی پیدا ہوئی، ہم نے مل بیٹھ کر مسئلے کا حل تلاش کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل جل کر نہ چلا جائے تو خرابی پیدا ہوتی ہے، غلط فہمیاں دور ہو گئی ہیں، کوئی اتحادی حکومت کو چھوڑ کر نہیں جا رہا، ایم کیو ایم اور نہ ہی مسلم لیگ، ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ آنے والا الیکشن بھی ہم مل جل کر لڑیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا وفد کمیٹی کی شکل میں ملاقات کیلئے آیا تھا، ہم ساتھی تھے، ہیں اور رہیں گے، عوامی ایشوز تھے آئندہ مل جل کر فیصلے کریں گے اور رابطے میں رہیں گے۔


ای پیپر