چین میں 2 ہزار سے زائد مریض کرونا وائرس سے صحت مند
10 فروری 2020 (21:21) 2020-02-10

بیجنگ: چین میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے 3 ہزار 2 سو 81 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

                                                                                                                                            

تفصیلات کے مطابق صرف اتوار کے روز632مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کیا گیا جن میں سے 356کا تعلق صوبہ ہوبے سے ہے۔ چین کے صوبائی سطح کے 31 علاقوں اورسنکیانگ پیداواری اورتعمیراتی کارپس میں نوول کرونا وائرس سے 908 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 40 ہزار 1 سو 71 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

چینی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے بارے میں جتنا ابہام پھیلایا گیا ہے یہ اتنا بھی خطرناک نہیں ہے اور چین میں اس وائرس کی موجودگی سے خطرے کی کوئی بات نہیں ہے اور یہ ایسی کوئی بیماری نہیں جس سے لوگوں کو پریشان ہونا چاہیے۔ بس اپنی روزمرہ زندگی میں اپنی حفاظت کرنے کیلئے احتیاطی تدابیر ضرور اپنائیں


ای پیپر